نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں محسن نقوی

عوام چاہتے ہیں صوبے بنیں تو ٹھیک ہے‘ نہیں تو میں سوفیصد ان کے ساتھ ہوں  ، نئے صوبے سب کی رضامندی  سے ہی بنیں گے ، ملک میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے
بلاول بھٹو نے کہا سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، میری ذاتی رائے ہے تمام چیزیں ری سیٹ ہونی چاہئیں، میری اور بلاول کی رائے ایک  ہے، سسٹم تو سارے کا سارا ٹھیک ہونے والا ہے
بانی پی ٹی آئی کاجوقانونی حق ہے وہ ملے گا ،  مولانا  فضل الرحمن کے خلاف انتقامی کارروائی کا تاثر بالکل غلط ہے ، تجاوزات کے خلاف مہم کے تحت 5 سے 6 ہزار افراد کو نوٹس جاری ہوئے :میڈیا سے گفتگو 
 لاہور (آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام کی اہمیت  اور  اس بارے عوامی  ریفرنڈم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام کہتی ہے نہیں بننے چاہییں تو  100 فیصد ان  کی رائے کا حترام ہونا چاہیے ۔  ہمیں یہ ماننا چاہیے  ملک میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے ۔ حکومت کرپشن کے مکمل خاتمے کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔  لاہور میں این سی سی آئی اے دورہ کے موقع پر   میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوے انہوں نے کہا  پارلیمنٹ میں موجود ہم سارے لوگ جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ عوام سپریم ہے تو میری تمام سیاسی جماعتوں سے ایک ہی درخواست ہے کہ وہ نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کروا لیں  اگر عوام کہتی ہے  صوبے بننے چاہییں تو (پھر) بننے چاہییں۔ اور اگر عوام اس حق میں  نہیں ہے تو  میں بھی سو فیصد  ان کے  ساتھ  ہوں  اس میں کوئی ایسی بڑی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا  یہ بات کسی بھی شک وشبہ سے بالاتر ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے ۔   ہمیں اس حقیقت کو  ماننے  سے  انکار نہیں کر نا چاہیے ۔  انہوں نے کہا کہ  حکومت کرپشن کو پکڑنے کے کئے بڑے پیمانے پر اقدامات بھی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا بلاول جو  ری سیٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں  اس معاملے میں ہم دونوں ایک پیج پر ہیں  بس معمولی فرق یہ ہے کہ وہ صرف سیاست کو ری سیٹ کرنے کی بات کر رہے  ہیں جبکہ میرا موقف  ملک  ہر شعبے  کو ری سیٹ کرنا ہے ۔سسٹم تو پورے کا پورا  ری سیٹ ہونے والا ہے ۔  جمعیت علماء￿  اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ’انتقامی کارروائی‘ کے تاثر کی نفی کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت کسی ایک شخصیت کو نشانہ بنا کر نوٹس جاری نہیں کیے جا رہے بلکہ تجاوزات کے خلاف مہم کے تحت 5 سے 6 ہزار افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔