وزیر اعلی مریم نواز کی کراچی میں فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، خیریت دریافت کی

لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کراچی میں مفرور ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پنجاب پولیس کے افسر اے ایس آئی اصغر کو ویڈیو لنک کال کر کے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔ویڈیو کال کے دوران وزیراعلی مریم نواز نے زخمی اے ایس آئی اصغر کے پاس موجود ان کی والدہ کو بھی سلام کیا، انہیں حوصلہ دیا اور بیٹے کے مکمل اور بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے ڈی پی او اور آر پی او کو ہدایت کی کہ اے ایس آئی اصغر کے علاج کیلئے  تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، جبکہ ان کی ریڑھ کی ہڈی (سپائن) کی بحالی اور علاج کے لیے جو بھی ممکن ہوا ضرور کیا جائے گا