شہبازشریف کا آصف زرداری کو فون، خیریت دریافت کی،نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کر کے پاؤں میں فریکچر پر ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے صدر آصف زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔