محاصرے کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا اور ملکی سیاسی قیادت کو کمزور کرنا ہے:ولادی میر پادرینو لوپیز
کراکس(آئی این پی )وینزویلا کے وزیر دفاع ولادی میر پادرینو لوپیز نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کے ل ئے مکمل طور پر تیار ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جاری بیان میں وزیر دفاع نے کہاکہ کہ اگرامریکا نے وینزویلا کی سرزمین پر قدم رکھنے کی جرات کی تو ہم لڑیں گے۔پادرینو لوپیز نے کہا کہ وینزویلا کو ایک منظم محاصرے کا سامنا ہے جس کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا اور ملکی سیاسی قیادت کو کمزور کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کیریبین پانیوں میں امریکی بحری جہازوں کی تعیناتی محض طاقت کا مظاہرہ ہے