صوبے میں بلدیاتی نظام میں تبدیلیوں کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کی جارہی ہے ،، انتخابات نئے قانون کے تحت ہوں گے، کوشش ہوگی 3 ماہ میں قانون بنالیں
کراچی میں 123 عمارتیں اسٹے آرڈرز پر بن رہی ہیں، عدالتوں سے کہا 15 دن میں فیصلہ کریں، امید ہے عدالت مجھے توہینِ عدالت میں نہیں ڈالے گی
کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے [یفرنڈم کی بات میڈیا سے سنی، صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے ، بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط اورموثربنانے کیلئے اس میں تبدیلیوں کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کی جارہی ہے، نئے انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے، انتخابات نئے قانون کے تحت ہوں گے، کوشش ہوگی کہ 3 ماہ میں نیا قانون بنالیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ اس معاملے پر صوبائی اسمبلی پہلے ہی فیصلہ کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت نیا صوبہ بنانے کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کو دو تہائی اکثریت سے قرارداد منظور کرنا ہوگی اور آئین میں صوبہ بنانے کا اس کے علاوہ کوئی طریقہ درج نہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی حکومت عوام کی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھاتی تو اس کے بارے میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کراچی میں 123 عمارتیں اسٹے آرڈرز پر بن رہی ہیں، عدالتوں سے کہا 15 دن میں فیصلہ کریں، امید ہے عدالت مجھے توہینِ عدالت میں نہیں ڈالے گی