امریکہ، چین، روس، جاپان اور بھارت کے معاشی، عسکری مفادات ایک دوسرے سے مختلف ہیں
اسلام آباد( آن لائن ) امریکہ اور چین میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نام نہاد ’کور فائیو اتحاد‘ ایک باقاعدہ اتحاد کی صورت اختیار نہیں کر سکتا، کیونکہ مجوزہ ممالک کے معاشی، عسکری اور اسٹریٹجک مفادات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں سردار مسعود خان نے کہا کہ اگرچہ امریکی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی کے تفصیلی مسودے سے سامنے آنے والی رپورٹس اور لیکس میں امریکہ، چین، روس، بھارت اور جاپان کے مابین ذمہ داریوں کی ممکنہ تقسیم کا عندیہ دیا گیا ہے