نئے صوبوں کیلئے عوامی رائے لی جائے‘ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں عطاء تارڑ

نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا واضح موقف ہے‘ اگر رائے یہ آتی ہے  صوبے بننے چاہئیں توبنادیں، اگرعوامی رائے آتی ہے  نہیں بننے چاہئیں تو نہ بنائیں
 صدر سے وزیراعظم  کی ملاقات  میں معاملات کوافہام و تفہیم سے آگے بڑھنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی: وفاقی وزیراطلاعات کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے  نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا موقف بڑا واضح ہے، عوامی رائے کا راستہ ہموار کیا جائے، عوامی رائے کے مطابق فیصلے ہوں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا  نئے صوبوں سے متعلق عوامی رائے لی جائے اور اگر رائے یہ آتی ہے کہ صوبے بننے چاہئیں توبنادیں، اگرعوامی رائے آتی ہے کہ نہیں بننے چاہئیں تو نہ بنائیں، ریفرنڈم کرانے میں کیا حرج ہے؟کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، معاملات کوافہام و تفہیم سے آگے بڑھنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، آئین کی جو شق ہے ریفرنڈم کے متعلق وہ بڑی واضح ہے،ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی رائے ابھی طلب کی جائے گی اور میں سمجھتا ہوں کہ عوامی رائے آنی چاہیے، ایک ڈیبیٹ ہونی چاہیے پورے ملک میں جو کہ جاری ہے، عوامی رائے تو آنی ہے،عوامی رائے آ ئے گی، اس کے بعد دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔