وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کا واقعہ؛ افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کےلیے سنگین خطرہ

وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کا واقعہ؛ افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کےلیے سنگین خطرہ

افغانستان کے حالیہ سیاسی، عسکری اور سیکیورٹی بحرانوں کا عکاسی کرتی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم پوری دنیا کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، افغان نیٹ ورکس یورپ اور شمالی امریکہ میں دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں، جو کہ افغانستان کے عدم استحکام کو عالمی سطح پر پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں حالیہ فائرنگ کے واقعے کو بھی ایک بڑے عالمی پیٹرن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، جہاں رحمان اللہ لاکانوال نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، اور یہ شخص 2021 سے امریکہ میں مقیم ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے، اور امریکی میڈیا کے مطابق، امریکہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی درخواستیں معطل کر دی ہیں۔ یورپی یونین کے مطابق، افغان طالبان نے دہشت گرد تنظیموں کے ارکان کو پاسپورٹ جاری کیے ہیں، جو داخلی اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان کا دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنا خطے کی سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

پاکستان سمیت کئی ممالک یہ خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں پنپ رہی ہیں۔اس کے علاوہ، امریکہ اور دیگر ممالک کے انخلاء کے بعد، افغانستان میں تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کا فوجی سامان رہ گیا ہے، جس میں سے بعض ہتھیار دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں میں پہنچ چکے ہیں، یہاں تک کہ کچھ ہتھیار القاعدہ کے اتحادی گروپوں کے پاس بھی ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، افغان طالبان کی سرپرستی میں ایک وار اکانومی جنم لے چکی ہے، جس سے دہشت گردی، اسمگلنگ، اور اسلحہ کی غیر قانونی تجارت میں اضافہ ہوا ہے، جو عالمی امن کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔یہ تمام حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ افغانستان کا حالیہ سیاسی بحران اور طالبان کی سرگرمیاں عالمی سطح پر ایک بڑے خطرہ کے طور پر سامنے آ رہی ہیں، جس کے اثرات پورے خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔