پاک فوج کا قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل جاری

پاک فوج کا قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل جاری

پاک فوج کی جانب سے قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کی جاری کارروائیوں کا تفصیلی بیان ہے۔

 خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں نے وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں تھیں تاکہ سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکا جا سکے، جس کے بعد انسداد دہشت گردی آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور بارودی مواد کو صاف کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی سرنگیں اور مواد کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے 82 مربع کلومیٹر علاقہ مکمل طور پر کلیئر کیا جا چکا ہے۔ باقی ماندہ علاقوں میں بھی ڈی مائننگ کا عمل جاری ہے۔ اس کارروائی کے دوران پاک فوج کے 5 جوان شہید اور 115 جوان زخمی یا معذور ہو چکے ہیں۔

پاک فوج کا مقصد علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنا ہے تاکہ عوام کو کسی حادثے سے بچایا جا سکے۔ اکثر بچے اور نوجوان ان سرنگوں اور بارودی مواد کے کھیل کے دوران حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں، جن میں حالیہ حادثہ باجوڑ کی تحصیل خار کے گاؤں جنت شاہ میں 2 نوجوان خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے جانی نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، لکی مروت اور دیگر علاقوں میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔