امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملہ کرنے والا شخص اکیلا تھا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ واضح کیا کہ اس حملے میں ملوث فرد کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق، اس واقعے میں تین نیشنل گارڈ کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کا حالت تشویشناک ہے۔ حملہ آور شخص کو بھی شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت اور اس کے مقاصد کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ڈائریکٹر ایف بی آئی اور دیگر حکام کی بریفنگ کے مطابق، فائرنگ کرنے والا شخص اکیلا تھا اور اس کا مقصد دہشت گردی یا کسی مخصوص انتقامی کارروائی کا لگتا ہے۔
حملہ آور کو حراست میں لینے کے بعد تحقیقات جاری ہیں کہ اس کے پیچھے کون لوگ یا تنظیمیں ممکنہ طور پر شامل ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا ہے جب واشنگٹن میں سیاسی اور سیکیورٹی کے حساس حالات چل رہے ہیں، اور حکام ہائی الرٹ ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جاری تقریر میں مزید بتایا کہ بائیڈن دور میں داخل ہونے والے ہر پناہ گزین کی سخت جانچ کی جائے گی تاکہ ایسے حملوں سے بچا جا سکے۔ یہ بیان اس تناظر میں ہے کہ امریکہ میں سیکیورٹی کے حوالے سے حالیہ خدشات اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔