81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن ساحل پر اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کرتے ہوئے لڑکھڑائے، ویڈیو وائرل

81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن ساحل پر اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کرتے ہوئے لڑکھڑائے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ ڈیلاویئر کے ساحل پر چہل قدمی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس دوران جوبائیڈن اپنی بھولنے کی بیماری اور چلتے وقت توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر بائیڈن ریت پر تیزی سے چلنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن بار بار لڑکھڑاتے ہیں اور گرنے سے بچنے کے لیے توازن قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ گر جائیں گے، تاہم وہ خود کو سنبھالنے میں کامیاب رہے۔ ان کے ساتھ چہل قدمی کرنے والی جِل بائیڈن نے نسبتاً ہموار راستہ اختیار کیا اور زیادہ ریتیلی جگہ سے بچتے ہوئے آرام سے چلتی رہیں۔

 اس ویڈیو نے جوبائیڈن کی صحت کی حالت اور ان کے چلنے کے دوران توازن برقرار رکھنے کی مشکلات کو اجاگر کیا، جو کہ ایک عرصے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔جو بائیڈن کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں کچھ افراد ان کی صحت کی فکر کرتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ دیگر افراد انہیں تعطیلات میں وقت گزارنے کا حق دینے کی حمایت کرتے ہیں۔