عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ، نئی تاریخ مقرر کی جائے گی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ، نئی تاریخ مقرر کی جائے گی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر منسوخ کردی گئی۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے یہ کیس سننا تھا، تاہم عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلاء کو اطلاع دی کہ آج سماعت نہیں ہوگی اور کیس کی نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس کیس کی آخری سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، جس کے بعد 27 اور 30 اگست کی تاریخوں پر بھی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔ اب ایک بار پھر کیس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے قیمتی تحائف کی خرید و فروخت اور ان کی اصل مالیت کو چھپانے میں کردار ادا کیا۔ کیس کی نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔