جے یو آئی کے رہنما فرخ کھوکھر گرفتار

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ فرخ کھوکھر کو سری نگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ ناکے سے گرفتار کر کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا۔