ماجدستی قتل کیس‘ فرخ کھوکھر سمیت 3ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں

راولپنڈی (آئی این پی) پی ٹی آئی کارکن ماجدستی قتل کیس میں فرخ کھوکھر سمیت 3ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افشا اعجاز صوفی نے ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرفرخ کھوکھرسمیت تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ ایک ملزم وسیم کو بری کردیا۔سزا سنائے جانے کے بعدفرخ کھوکھر سمیت کمرہ عدالت میں موجود تینوں مجرموں کوگرفتار کر لیا گیا،مجرم فرخ کھوکھر ضمانت پر تھا، جبکہ باقی دومجرموں کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیاگیا تھا