آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر

لاہور،ہنزہ(آئی این پی )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر ہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 331 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے دیگر شہروں کی فضا بھی انتہائی مضر صحت ہے، قصور میں اے کیو آئی 327 اور نارووال میں 313 کو چھو گیا جبکہ شیخوپورہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 292 ریکارڈ کی گئی