ایئر کوالٹی انڈیکس 339، مختلف علاقوں میں شرح خطرناک حد 600 سے تجاوز کر گئی
لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک )پنجاب کا دارالحکومت لاہورایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI)کی مجموعی شرح 339 ریکارڈ کی گئی تاہم مختلف علاقوں میں شرح خطرناک حد 600 سے تجاوزکر گئی۔سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح 623 ، سول سیکرٹریٹ میں 610 ، اقبال ٹائون میں 607 جبکہ ساندہ روڈ پر 486 ریکارڈ کی گئی۔ برکی روڈ پر آلودگی کی سطح 478 ، سید مراتب علی روڈ پر 471 ، پیراگون میں 455 اور جی سی یونیورسٹی کے اطراف 447 ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ۔