گھر سے بھاگ کر بارڈر کراس کرنیوالا پاکستانی لڑکا، گرل فرینڈ گرفتار

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) پاکستانی لڑکا لڑکی گھر سے بھاگ کر پیدل بارڈر پار کرکے بھارت پہنچ گئے۔ مطابق ایک پاکستانی شخص اور اس کی گرل فرینڈ اپنے گھروں سے بھاگ گئے جنہوں نے کَچھ ضلع میں ہندوستان پاکستان سرحد تک ایک مشکل پیدل سفر کیا جہاں سیکورٹی فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا، اس حوالے سے متعلقہ ایجنسیاں مزید تحقیقات کریں گی، تاہم جوڑے کے خلاف ابھی ایف آئی آر درج ہونا باقی ہے۔بالاسر پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے 24 سالہ پوپٹ اور 20 سالہ گوری کو بین الاقوامی سرحد پار کرنے کے بعد حراست میں لیا، پوپٹ اور گوری اتوار کی رات کو بین الاقوامی سرحد سے 8 کلومیٹر دور پاکستان میں واقع اپنے گاؤں سے بھاگ گئے تھے جس کے بعد انہوں نے پیدل فاصلہ طے کیا، اس دوران ستون نمبر 1016 کے قریب گشت کر رہے بی ایس ایف اہلکاروں نے دونوں کو گرفتار کرلیا، پوچھ گچھ کے دوران جوڑے نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھروں سے اس لیے فرار ہوئے کیونکہ ان کے خاندان ان کی شادی کے خلاف تھے