لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی صوئے آصل پولیس نے گرل فرینڈ کی خاطر دوست پر ڈکیتی کا جھوٹا الزام لگانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کا دوست عاطف موبائل مانگ کر لے گیا تھا اور بعد میں اسے پھنسانے کیلئے گلویڑا سٹاپ پر ڈکیتی کی کال کی کہ 2 نامعلوم افراد موبائل فون اور 6 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، تفتیش کے دوران مدعی مقدمہ عمر پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکا اور بتایا میرے دوست کی میری گرل فرینڈ اقرا سے دوستی تھی جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے اسے ڈکیتی کی واردات میں پھنسانے کی کوشش کی۔