گھر بلا کر گرل فرینڈ مار ڈالی

آصف کی فرحت سے دوستی تھی،پولیس پارٹی پر بھی گولی چلاتا رہا ، گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے بابر چوک میں ملزم نے دوست خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق 15 کال پر پولیس موقع پر پہنچی ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی سربراہی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پروفیشنل طریقے سے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم کی فرحت نامی خاتون سے دوستی تھی ملزم نے بہانے سے خاتون کو اپنے گھر واقع بابر چوک بولایاملزم آصف نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کیاملزم گھر کے اندر سے مسلسل پولیس پر فائرنگ بھی کرتا رہاملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔