پولیس نے یتیم خانہ بازار اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں نواں کوٹ کے علاقے یتیم خانہ بازار اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ہوسٹلز، گھروں اور اہم مقامات کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران ڈی ایس پی ذکریا یوسف، ایس ایچ او فاروق اعظم اور ایس ایچ او شرجیل اعوان بھی پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بھی سرچ آپریشن میں بھرپور حصہ لیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق شہر میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور ڈیٹا کا اندراج کیا گیا جبکہ بغیر اندراج رہائش پذیر کرایہ داروں کو حراست میں لیا جا رہا ہیموثر چیکنگ، مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر وقت مستعد ہے۔