فوج نے مقامی قبیلے کے سات افراد کو دوران آپریشن حراست میں لیا جن کی گولیاںلگیں لاشیں برآمد ہوئیں
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی ریاست تلنگانہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے تلنگانہ میں ضلع ملوگو کے علاقے ایتیریباگاران میں سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد کو حراست میں لیا تھا۔بعد ازاں ان ساتوں افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں جنھیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ ساتوں افراد ایک مقامی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔دوسری جانب بھارتی سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے ساتوں افراد علیحدگی پسند مائو نواز باغی تھے جو فوجی اہلکاروں کی اپنے دفاع میں کی گئی فائرنگ میں مارے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔تاہم علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے ساتوں افراد قبائلی تھے اور محنت مزدوری کرتے تھے۔