15 سالہ متاثرہ لڑکی شاہدرہ ٹائون سے بابا فرید کالونی بھائی کے گھر آئی تھی، ملزموں کو کسی کے ساتھ دوستی کا شک تھا
پولیس نے فرید کالونی سے 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا، لڑکی کا بھائی قاسم، بھابھی معصومہ، سمیر اور گنگر بی بی شامل
لاہور (کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت پولیس نے غیرت کے نام پر لڑکی کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کے الزام میں فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو والد کی درخواست پر فوری طور پر حراست میں لیااے ایس پی ماڈل ٹائون کے مطابق گرفتار افراد میں لڑکی کا بھائی قاسم، بھابھی معصومہ، سمیر اور گنگر بی بی شامل ہیں۔ 15 سالہ متاثرہ لڑکی شاہدرہ ٹائون سے بابا فرید کالونی بھائی کے گھر آئی تھی جہاں ملزمان کو اس کی کسی کے ساتھ دوستی کا شک تھااے ایس پی کشمالہ فاروق نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر ملزمان نے باہمی رضامندی سے لڑکی کے بال مونڈ دیے اور اس کی نازیبا ویڈیوز بنا کر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہیایس پی ماڈل ٹائون سیدہ شہربانو نقوی نے کارروائی میں شریک ایس ایچ او عمران انوار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔