اردل روم،مس کنڈکٹ، کرپشن،4 پولیس اہلکار برخاست

 10 اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز کے بعد آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت ، وارننگ بھی جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن اختر نواز نے ڈولفن فورس اور پی آر یو میں نظم و ضبط کو مئوثر بنانے کے لیے والٹن ہیڈ کوارٹرز میں اردل روم کا باقاعدہ قیام عمل میں لے آئے ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن اور پی آر یو کے مجموعی طور پر 40 اہلکار اردل روم میں پیش ہوئے، جنہیں مختلف محکمانہ الزامات کا سامنا تھامحکمانہ غفلت، ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور غیر حاضری کے الزامات پر متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی مس کنڈکٹ اور کرپشن کے مرتکب 4 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ تمام احکامات مکمل انکوائریز کے بعد جاری کیے گئیاہلکاروں کو سروس میں کٹوتی، سالانہ انکریمنٹ روکنے اور دیگر محکمانہ سزائیں دی گئیں، جبکہ 10 اہلکاروں کو اظہارِ وجوہ نوٹسز کے بعد آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کے ساتھ وارننگ جاری کی گئی۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ اہلکاروں کے رویے، کارکردگی اور ڈیوٹی سے متعلق تمام ریکارڈ اب اردل روم میں باقاعدہ محفوظ کیا جائے گا، جس سے جزا و سزا کے نظام کو مزید مئوثر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر حاضری کے مرتکب اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، جبکہ محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جائے گا۔