لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن اختر نواز کی ہدایت پر والٹن ہیڈ کوارٹرز میں اردل روم قائم کیا گیا جہاں ڈولفن فورس اور پولیس ریسپانس یونٹ کے مجموعی طور پر 37 اہلکار پیش ہوئیترجمان ڈولفن کے مطابق اہلکاروں کے خلاف محکمانہ غفلت، ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور دیگر شکایات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔متعدد جوانوں کو تنخواہوں میں کٹوتی، سالانہ انکریمنٹ روکنے اور سروس کٹوتی جیسی سزائیں دی گئیں، جبکہ مس کنڈکٹ اور کرپشن ثابت ہونے پر دو اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست (ڈسمس فرام سروس) کردیا گیا آٹھ اہلکاروں کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کیے گئے جنہیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ دی گئی۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور نااہلی کے مرتکب اہلکاروں کو سخت احتساب کا سامنا کرنا ہوگا، جبکہ غیر حاضر اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے عناصر محکمہ میں جگہ رکھنے کے مستحق نہیں۔