لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) میں نظم و ضبط اور احتساب کے عمل کو مزید مئوثر بنانے کے سلسلے میں ایس پی ڈولفن اختر نواز کی زیر صدارت والٹن ہیڈ کوارٹرز میں ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 29 اہلکار پیش ہوئیترجمان ڈولفن کے مطابق محکمانہ غفلت، ڈیوٹی میں عدم دلچسپی اور غیر حاضری کے مرتکب جوانوں کے خلاف مختلف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مس کنڈکٹ اور کرپشن ثابت ہونے پر ایک اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، جبکہ 6 اہلکاروں کو سروس ضبطگی، سالانہ انکریمنٹ روکنے اور سروس میں کٹوتی جیسی سزائیں دی گئیں