اذلان شاہ کو دوسری شادی کے اعلان پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید

اذلان شاہ کو دوسری شادی کے اعلان پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید

اذلان شاہ،  پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر جنہوں نے خطرناک جانوروں پر مبنی وی لاگز کے ذریعے شہرت حاصل کی، حال ہی میں ایک نئی ویڈیو کے باعث خبروں میں آگئے ہیں۔

ایک روز قبل، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دوبارہ شادی کرنے کا ذکر کیا تھا۔ اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی اور اسے غلط انداز میں لے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں، اذلان شاہ نے ایک نئی ویڈیو میں اس موضوع پر وضاحت پیش کی اور کہا کہ ان کے دوبارہ شادی کرنے کی بات کو بہت سے لوگوں نے مذاق سمجھا، کچھ نے اس پر الزامات لگائے، اور بعض نے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی اہلیہ، ڈاکٹر وریشا جاوید خان، سے ہی دوبارہ شادی کرنے جا رہے ہیں اور یہ کوئی دوسری شادی نہیں ہے۔ ڈاکٹر وریشا نے بھی ایک ویڈیو میں بتایا کہ ان کی شادی کی تیسری سالگرہ قریب ہے، اس لیے وہ دوبارہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاہم، انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اذلان کا اعلان کرنے کا طریقہ درست نہیں تھا اور اس سے غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس اعلان کو ایک غیر سنجیدہ اور توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جس پر جوڑے کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔