کراچی: اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ فضا علی کی بیٹی فرال نے اپنے والد فواد فاروق کی دوسری شادی میں حصہ لیتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
ویڈیو میں فرال اپنے والد کی شادی کی تیاری کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔فضا علی نے انسٹاگرام پر جذباتی پیغام میں لکھا کہ زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، لیکن والدین کی محبت اور ذمہ داری کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اداکارہ نے فرال کی معصوم مسکراہٹ کے ساتھ اس لمحے کو سراہا اور اپنے بچے کو مثبت سوچ اور وقار سکھانے کی اہمیت پر زور دیا۔واضح رہے کہ فضا علی اور فواد فاروق کی شادی ہوئی تھی اور فرال ان کی اکلوتی بیٹی ہیں۔