یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان کر دیا

 یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان کر دیا

 یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اپنی پہلی بیوی کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں، اذلان شاہ نے اس اہم معاملے کا خود ذکر کیا اور اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ "ایک اہم چیز ہے جو میں آپ سب سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ بطور معروف شخصیت یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بارے میں خود بات کروں، اس سے پہلے کہ آپ کو یہ کسی اور کے ذریعے معلوم ہو۔"انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ان کے لیے کافی عجیب ہے لیکن وہ دوبارہ شادی کر رہے ہیں، اور ان کی اہلیہ نے اس فیصلے سے رضامندی ظاہر کی ہے۔ اذلان شاہ نے اپنے پیغام میں درخواست کی کہ ان کی فیملی کو اس معاملے میں تنقید یا پریشانی سے بچایا جائے کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں، انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ اذلان شاہ معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی، جن کے ہاں ایک 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔