متحدہ عرب امارات میں 2 اور 3 دسمبر کو دو روزہ تعطیل اعلان

متحدہ عرب امارات میں 2 اور 3 دسمبر کو دو روزہ تعطیل اعلان

متحدہ عرب امارات میں 2 اور 3 دسمبر کو قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبہ کے ملازمین کے لیے دو روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں دن منگل اور بدھ کو تعطیل رہیں گے۔یاد رہے کہ امارات میں ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے، جس کے باعث اس سال ملازمین کو مجموعی طور پر پانچ دن میں چار چھٹیاں ملیں گی۔سرکاری شعبے کے ملازمین اور کارکنوں کو بھی اسی طرح یہ تعطیلات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر، اماراتی قوم کی تاریخ اور یومِ آزادی کی اہمیت کو سراہا گیا، کیونکہ 2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات کا قیام عمل میں آیا تھا، جب ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ ریاستیں متحد ہوئیں اور ایک نئے ملک کا قیام عمل میں آیا۔