متحدہ عرب امارات نے 2026 کی ممکنہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات نے 2026 کی ممکنہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات نے سال 2026 کی ممکنہ سرکاری چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

نئے سال کی پہلی سرکاری تعطیل یکم جنوری 2026 کو ہوگی۔ سال 2026 میں مجموعی طور پر 12 سرکاری چھٹیاں متوقع ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

نیو ایئر ڈے – 1 جنوری
عید الفطر کی تین چھٹیاں – یکم شوال کے مطابق
یوم عرفات – نو ذوالحجہ
عید الاضحی کی تین چھٹیاں – دس ذوالحجہ سے
نئے اسلامی سال کی چھٹی – یکم محرم
عید میلاد النبیؐ – 12 ربیع الاول
امارات کا قومی دن – 2 سے 3 دسمبر
چونکہ امارات میں اسلامی کیلنڈر چاند کی بنیاد پر طے ہوتا ہے، تعطیلات کی تاریخوں میں معمولی تبدیلی ممکن ہے، تاہم نئے سال میں طویل چھ روزہ ویک اینڈ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ شہری تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے شیڈول اور پارکنگ فیس میں بھی تبدیلی کی توقع رکھیں۔