امریکہ 23 سالہ طالبہ اپنے ہی پالتو کتوں کے حملے میں ہلاک

امریکہ 23 سالہ طالبہ اپنے ہی پالتو کتوں کے حملے میں ہلاک

 امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 سالہ یونیورسٹی طالبہ رائلی ہل کو تین پِٹ بُلز کے حملے میں ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 یہ واقعہ 21 نومبر کی دوپہر کو ٹائلر کے ایک گھر میں ہوا، جب رائلی ہل پچھلے صحن میں کتوں کو اندر لانے گئی، جہاں تینوں کتوں نے اچانک حملہ کر دیا۔واقعے کے دوران، چیخ و پکار اور کتوں کے شور سن کر ایک پڑوسی نے فوری طور پر امدادی سروسز کو اطلاع دی۔ امدادی اہلکار جب موقع پر پہنچے، تو رائلی زخمی حالت میں زمین پر پڑی تھیں اور تینوں پِٹ بُلز ان کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ڈپٹی نے اپنی جان بچانے اور دیگر اہلکاروں کو موقع فراہم کرنے کے لیے ایک کتے کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ باقی دو کتوں کو بعد میں تحویل میں لے لیا گیا۔

رائلی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جان کی بازی ہار گئیں۔ وہ میڈیسن یونیورسٹی آف ٹیکساس کی طالبہ تھیں اور چھ ماہ بعد گریجویشن کی تیاری کر رہی تھیں۔ ان کی والدہ، جینیفر ہبل، نے بتایا کہ ان کی بیٹی کئی ہفتوں سے اس گھر کے بچوں اور کتوں کی دیکھ بھال کر رہی تھی، اور یہ افسوسناک واقعہ ان کے لیے بہت صدمہ کا باعث ہے۔