پیرس میں کنسرٹ مظاہرین کے احتجاج سے متاثر، شعلے پھینکنے پر چار افراد گرفتار

پیرس( آن لائن ) اسرائیل فلہارمونک آرکسٹرا کا کنسرٹ اْس وقت ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا جب مظاہرین نے بار بار پروگرام میں خلل ڈالتے ہوئے ہال کے اندر شعلے پھینک دیے، جس سے ناظرین میں خوف و ہراس پھیل گیا اور موسیقار اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔ پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔