قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو معیاری بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، عبدالعلیم خان

 روڈ نیٹ ورک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل مضبوط انفراسٹرکچر فراہم کر رہے ہیں
اسلا م آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سڑکیں اور شاہراہیں صرف نقل وحرکت کے راستے نہیں پائیدار ترقی کے محرک ہیں،آج ہم صاف،موثراورمضبوط نظامِ نقل وحمل کی تشکیل کے عزم کی تجدید کرتے ہیں،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذریعے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو معیاری بنانے کے لئے کوشاں ہے۔پائیدار ٹرانسپورٹ کے عالمی دن پر اپنے پیغام  میں  عبدالعلیم خان کا مزیدکہنا تھا ہم روڈ نیٹ ورک کو بہتر ڈیزائن اورموسمیاتی تبدیلیوں کے مقابل مضبوط انفراسٹرکچر فراہم کر رہے ہیں،گرین موبیلیٹی کے فروغ اور ٹرانسپورٹ آپریشنز کے ماحولیاتی اثرات میں کمی لانے پر کام کر رہے ہیں،علاقائی شراکت داروں کیلئے محفوظ، تیز اور قابلِ اعتماد مواصلاتی روابط یقینی بنانا بھی ہمارا مشن ہے۔وفاقی وزیر نے کہا چند دن قبل چوبیسویں وزارتی کیریک کانفرنس میں پاکستان کے گرین اور ڈیجیٹل کیریک کے عزم کا اعادہ کیا