صوبہ بھر میں الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز بنیں گے،پہلے مرحلے میں1ہزارتعمیرہونگے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں الیکٹرک وہیکلز کے بڑھتے استعمال کیلئے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی تیاری،حکومت کاصوبہ بھر میں جدید چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں ایک ہزار الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز تعمیر کیے جائینگے۔ابتدائی طور پر لاہور، قصور، ننکانہ ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں چارجنگ سٹیشنز بنیں گے۔گوجرانوالہ اور سرگودھا کے علاوہ جنوبی پنجاب کے مخصوص علاقوں میں بھی چارجنگ سہولت ملے گی۔الیکٹرک بسوں کیلئے سرکاری ڈپو بھی تعمیر کیے جائینگے جہاں بسوں کو چارجنگ سمیت ضروری سہولیات دی جائینگی۔حکومت نے نجی شعبے کو بھی چارجنگ سٹیشنز کے قیام میں شامل کریگی تاکہ شہریوں کو وسیع سطح پر سہولت مل سکے۔محکمہ ٹرانسپورٹ منصوبے کی سمری تیار کرے گا جو آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئیپیش کی جائیگی۔ رواں مالی سال میں1100الیکٹرک ٹیکسیوں کوسڑکوں پر لانے کا پلان بھی تیار ہے ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ بھی آگے بڑھایا جائے گا۔بسوں اور ٹیکسیوں کیلئیچارجنگ نیٹ ورک کی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ حکا م کاکہناہے کہ جدید چارجنگ انفراسٹرکچر سے الیکٹرک وہیکلز کے استعمال میں آسانی ہوگی۔