جی بی اور آزاد کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے محافظ رہے ہیں، ہماری خواہش ہے گلگت بلتستان کے ہر ٹائون میں ترقی ہو
پی ٹی آئی کا بڑا گڑھ خیبرپختونخوا کو مانا جاتا ہے، ہری پور کی عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر واقعی تبدیلی لائے ہیں،وفاقی وزیر
گلگت بلتستان (آئی این پی )وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں ملک میں مسلم لیگ ن کے کام نظر آئیں گے، نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کیلئے کوئی کام کریں، پی ٹی آئی کا سب سے بڑا گڑھ خیبرپختونخوا کو مانا جاتا ہے۔ان خیالات کااظہار وفاقی و زیر نے گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہری پور کی عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر واقعی تبدیلی لائے ہیں جبکہ ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن نے ہر جگہ کلین سویپ کیا۔امیرمقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا امیداوار 40 ہزار ووٹوں کے فرق سے ہارا، خیبرپختونخوا کے عوام کی جتنی تعریف کریں اتنی کم ہے