صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہے احسن اقبال

 کارڈیک ہسپتال گلگت  مسلم لیگ ن کی  وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام  کیلئے   شاندار  ہے:وفاقی وزیر
گلگت(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور سپیشل انیشیٹیوز   احسن اقبال نے کارڈیک اسپتال گلگت کو مسلم لیگ ن کی  وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام  کیلئے   شاندار تحفہ قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری معاشرتی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے   منگل کے روز نو تعمیر شدہ کارڈیک اسپتال گلگت کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ ن ) حافظ حفیظ الرحمان بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(یم ایس) نے وفاقی وزیر کو اسپتال کی تعمیر، سہولیات، نئی مشینری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ایس نے بتایا کہ اسپتال میں انٹرونشنل کارڈیالوجی، اینجیو پلاسٹی، ای سی جی، ایچو کارڈیوگرافی، آئی سی یو سہولیات، جدید آپریٹنگ تھیٹر اور امراضِ قلب کے خصوصی یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے مکمل فعال ہونے سے گلگت بلتستان کے ہزاروں مریضوں کو دل کے علاج کے لیے اسلام آباد یا دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، جس سے وقت اور خطیر مالی اخراجات دونوں کی بچت ہوگی‘انہوںنے کارڈیک اسپتال گلگت کو مسلم لیگ  ن  کی  وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک شاندار تحفہ قرار دیا