مسلم و پاکستان مخالف درجنوں ایکس اکاؤنٹس بھارت سے فعال ‘لاکھوں فالوورز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے نئے فیچر’’’لوکیشن ٹول‘‘ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی  جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں
لندن (آن لائن)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے نئے فیچر ’لوکیشن ٹول‘ نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی، جس کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ درجنوں اکاؤنٹس سیاسی پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بھارتی اکاؤنٹس، جو خود کو اسرائیلی شہریوں، بلوچ قوم پرستوں اور اسلام و پاکستان کے ناقدین کے طور پر ظاہر کر رہے تھے، دراصل بھارت سے ہی آپریٹ ہو رہے ہیں۔ان میں سے کئی ایکس اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ صرف یہی نہیں ان میں سے بیشتر کے اکاونٹس تصدیق شدہ بھی ہیں، جبکہ کئی اکاؤنٹس کی حقیقی شناخت نامعلوم ہے۔ یہی اکاؤنٹس نے مسلسل پاکستان مخالف مواد، نفرت انگیزی، اسلاموفوبیا اور غلط معلومات پھیلانے میں ملوث ہیں۔