بھارت میں مسلم مخالف وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

عوام اور اپوزیشن جماعتوں کی مودی سرکار کے غیر جمہوری اور متعصبانہ اقدامات کی شدید مذمت  
نئی دہلی (آئی این پی )مودی سرکار مسلمانوں کو نمایاں طور پر پس پشت ڈالنے کی کوشش میں سرگرم ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی شہر پٹنہ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف ہزاروں افراد نے سخت احتجاج کیا۔مسلم تنظیم عمارتِ شریعہ کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا جس میں بیشتر بھارتی سیاستدان، ایم پی اور ایم ایل اے بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادیو اور ممبر لوک سبھا پپو یادیو نے حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کی قیادت کی۔احتجاج میں عوام اور اپوزیشن جماعتوں نے مودی سرکار کے غیر جمہوری اور متعصبانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔تیجسوی یادیو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وقف ترمیمی بل کی دونوں ایوانوں میں بھرپور مخالفت کی ہے۔ انہوں نے مودی سرکار کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اب اقتدار میں ہیں وہ جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔تیجسوی یادیو نے موقف پیش کیا کہ ایوان ہو عدالت ہو یا سڑک، وقف قانون کے خلاف ہر محاذ پر جنگ جاری رہے گی۔