دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر ڈیبیو کرتے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔ویرات کوہلی کی پروفائل پر صرف 48 گھنٹوں کے دوران فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔کوہلی نے گزشتہ روز لنکڈ اِن پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی کھیلوں کے مستقبل، مقامی برانڈز کی ترقی اور کرکٹ سے آگے کاروباری منصوبوں سے متعلق اپنے عزائم کا اظہار کیا۔37 سالہ کرکٹر نے اپنے پیغام میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ بھارت میں ہر کھیل کو اہمیت دی جائے اور ایسے مقامی برانڈز تیار کیے جائیں جو عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کھیلوں کے شعبے میں مینوفیکچرنگ، صارفین کی مصنوعات اور تقسیم کے نظام پر مشتمل کاروبار قائم کرنا چاہتے ہیں۔