بانی پی ٹی آئی کے ایکس پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ

لاہور(کرائم ر رہورٹر )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فالوورز کی تعداد 21 ملین (2 کروڑ 10 لاکھ)تک پہنچ گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر 21 ملین صارفین نے فالو کر لیا ہے جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے جن کے ٹوئٹر پر 21 ملین فالوورز ہیں۔