بل بورڈز لگانے کا کیس: آئینی عدالت کا پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر اظہار برہمی

اسلام آباد  (آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت کے  2 رکنی بنچ نے  پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی کے بل بورڈز لگانے  کی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بل بورڈ بڑے خطرناک ہوتے ہیں، بل بورڈ لگا کر فیس کی مد میں پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، کیا پیسے کیلئے اتنا گر جا گے، فیس کیلئے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں، بل بورڈ گرنے سے کوئی نقصان ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا اتھارٹی جانی و مالی نقصان کی ذمہ داری لینے کو تیار ہے