سیالکوٹ:ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کا اقدام خودکشی

جنید تاج بھٹی نے آفس میںاپنے سر میں گولی مار لی،تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل
   سیالکوٹ(آئی این پی ) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی سیالکوٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے دفتر میں سر میں گولی مار دی ۔ رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیالکوٹ میںپیش آیا ، جس میں ڈی جی پی ایچ اے نے اپنے دفتر میں خود کو گولی مار لی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق جنید تاج بھٹی اپنے آفس میں موجود تھے جب انھوں نے خود کو سر میں گولی ماری، جس کے بعد انھیں تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے بتایا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں، فرانزک اور تفتیشی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ۔