ساہیوال :پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی آ ئوٹ ڈور اشتہارات کی نیلامی کا انعقاد

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ساہیوال کی آ ئوٹ ڈور اشتہارات کی نیلامی کا انعقاد۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل? ڈائریکٹر پی ایچ اے نیاز احمد مغل کی زیر صدارت ہونے والی اس نیلامی کا عمل شفاف اور منصفانہ طریقے سے مکمل کیا گیا۔نیلامی میں چار کنٹریکٹرز نے شرکت کی جنہوں نے شہر میں ایڈورٹائزنگ کیلئے سال 2025-26 کیلئے مجموعی طور پر 4 کروڑ 52 لاکھ روپے کی ریکارڈ مشترکہ بولی دی جو پی ایچ اے کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ڈائریکٹر پی ایچ اے نیاز احمد مغل نے اس موقع پر کہا کہ پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آمدنی میں اضافے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔اشتہارات کی شفاف نیلامی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جس سے ادارے کی مالی حالت مضبوط ہو گی اور شہریوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔