ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کا ایمان مزاری ، شوہر کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

ملزمان سمندر  پر ہوں یا آسمان پر، گرفتار کرکے  ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے:جج افضل مجوکہ 
اسلام آباد(آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹویٹ کیس میں  ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آج ہفتہ کو گرفتار کرکے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیاہے عدالت نے  ریمارکس دیے  ہیں۔کہ ملزمان سمندر پر ہوں یا آسمان پر، گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا، دوران سماعت اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی جواد طارق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔جج افضل مجوکہ نے ڈی آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وارنٹ جاری ہوا، عمل کیوں نہیں ہوا ؟ اسلام آباد میں وارنٹ پر عمل نہ ہونا کیا ثابت کرتا ہے؟ ان کو پاکستان سے اٹھائیں، انڈیا سے یا افغانستان سے، 24 گھنٹے ہیں آپ کے پاس،  وہ سمندر پر ہیں یا آسمان پر ہیں مجھے وارنٹ کی تعمیل چاہئے، میں دیکھتا ہوں کیسے پیش نہیں ہوتے، مجھے 24 گھنٹے کے اندر وارنٹس پر عمل درآمد چاہئے۔ڈی آئی جی نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وارنٹس پر عمل ہوگا، بعد ازاں عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وارنٹ کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی ہوگی