انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین بیٹرز اور بولرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین بیٹرز اور بولرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ بھارت کے روہت شرما دوسری اور شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں۔

 پاکستان کے صائم ایوب نے زمبابوے کے خلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد رینکنگ میں 90 ویں نمبر پر جگہ بنالی ہے۔آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ راشد خان نے ایک درجہ بہتری کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، بھارت کے یشسوی جیسوال دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، اور انگلینڈ کے کین ولیمسن تیسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بھمرا دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے نعمان علی کا رینکنگ میں 9 واں نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے، سری لنکا کے ونندیو ہرسنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر ہیں۔