آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹس کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹس کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ سابق نمبر ون بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 23ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بیٹرز اور بولرز:
قومی فاسٹ بولر حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 575 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں نمبر پر پہنچ گئے، جب کہ عباس آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 572 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں پوزیشن پر ہیں۔ اسپنر صفیان مقیم اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی بہتری حاصل کی، بالترتیب 33ویں اور 34ویں پوزیشن پر آ گئے۔اسپِنرز محمد نواز اور ابرار احمد کی رینکنگ میں کمی ہوئی، نواز دو درجے گر کر 58ویں اور ابرار ایک درجہ تنزلی کے بعد 61ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ شاداب خان ایک درجہ گر کر 73ویں پوزیشن پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں قومی کھلاڑی:

بابر اعظم اور محمد رضوان ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 18ویں اور 20ویں نمبر پر ہیں۔مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز دو درجے گر کر 32ویں اور صائم ایوب 38ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
دیگر کھلاڑی: اوپنر صاحبزادہ فرحان 64ویں، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 77ویں، فخر زمان 79ویں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث دو درجے گر کر 88ویں نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے گر کر چوتھے نمبر پر، بھارت کے تیلاک ورما دوسرے اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔