آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔
بیٹرز کی رینکنگ
بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوز بٹلر نے ایک ایک درجہ ترقی حاصل کر کے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن سنبھال لی۔
پاکستان کے بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد 26 ویں نمبر پر چلے گئے۔محمد رضوان پانچ درجے گر کر 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔صاحبزادہ فرحان نے 18 درجے ترقی کے ساتھ 56 ویں پوزیشن حاصل کی۔صائم ایوب پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 46 ویں اور حسن نواز 12 درجے گر کر 47 ویں نمبر پر آ گئے۔
بولرز کی رینکنگ
بھارت کے ورن چکرورتی تین درجے ترقی کے بعد دنیا کے نمبر ون بولر بن گئے۔نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلی سے دوسری پوزیشن پر جا پہنچے۔پاکستان کے سفیان مقیم چار درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔ابرار احمد نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے 11 درجے چھلانگ لگا کر 16 ویں پوزیشن حاصل کی۔
آل راؤنڈرز کی رینکنگ
بھارت کے ہردک پانڈیا بدستور دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر قرار پائے۔