سموگ :74دکانیں ، ماریکٹیں ، شاپنگ مال کوبند کرادیاگیا

پابندیوں کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائیاں ہوں گی:ڈی سی لاہور 
لاہور (کرائم رپورٹر)24 گھنٹوں میں انسداد سموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک رہی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 2 سو 56 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ103 جگہوں پر انسدادسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا، خلاف ورزی پر 74 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کرایا گیا اور خلاف ورزی کرنے والی 56 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کئے گئے ہیں اور خلاف ورزی پر 19 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 495 مقامات کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 190 مقامات کی چیکنگ کے دوران 14 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے 428 پوائنٹس میں سے 18 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 8 مقامات میں سے 3 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 95 مقامات چیک کئے اور 9 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ،ڈی سی لاہور نے کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔