لاہور (کرائم رپورٹر)سٹیٹ بینک ، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر پرعام تعطیل پر کل5فروری کومکمل بند رہیں گے۔کسی قسم کا مالیاتی لین دین یا کاروبار نہیں ہو گا۔ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے