طالبان دور کے بعد سنیما میں تفریحی فلموں پر پابندی، صرف پروپیگنڈا فلمیں دکھائی جاتی رہیں
کابل ( آن لائن )کابل کے مشہور آریانا سنیما کو منہدم کر کے اس کی جگہ ایک جدید شاپنگ مال تعمیر کیا جا رہا ہے۔ آریانا سنیما کی تاریخ 1960 کی دہائی سے شروع ہوتی ہے۔ یہ افغانستان کی خانہ جنگی (1992–1996) کے دوران لوٹ مار اور تباہی کا شکار ہوا، لیکن بعد ازاں فرانسیسی قیادت میں بحالی کے منصوبے کے تحت 2004 میں دوبارہ کھولا گیا۔تاہم، 2021 میں طالبان کی واپسی اور اسلامی قانون کی سخت تشریح کے بعد فلموں، موسیقی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گئی۔ اس دوران سنیما میں کبھی کبھار صرف تبلیغی فلمیں دکھائی جاتی رہیں اور بعد ازاں یہ مستقل طور پر بند کر دیا گیا